چین نے امریکی شہر وں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تیا ر کر لیا ، ڈی ایف-41 میزائل 11500سے12000کلومیٹر تک اپنے ہدف کو آ سا نی سے نشا نہ بنا سکتا ہے ،بیجنگ جلد ہی ایک ہی وقت میں آزادانہ طور پر کثیر اہداف کو نشانہ بنانے والی گاڑی بھی تیار کرلے گا،وانٹ چائنہ ٹائمز کا دعویٰ

ہفتہ 28 جون 2014 08:09

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جون۔2014ء)ایک چینی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ چین ایک ایسا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تیار کرچکا ہے جوبیک وقت ایک ہی حملے میں امریکا کے تین شہروں واشنگٹن ،نیویارک اور لاس اینجلس کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے کافی ہوگا۔ وانٹ چائنہ ٹائمز کے مطابق ٹھوس ایندھن روڈ موبائل بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ڈی ایف 41 یہ صلاحیت رکھتا ہے کہ صرف ایک حملے میں تین امریکی شہروں کو ملیا میٹ کرسکے۔

کینیڈین فوجی تجزیہ کار آندرے چانگ کے کانوا ڈیفینس ریویو میں شائع ایک مضمون میں کہا گیا کہ 11500سے12000کلومیٹر حملے کی رینج کے ساتھ ڈی ایف 41میزائل براعظم امریکا میں کسی بھی ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔شمال مغربی چینی صوبے گانسو کے میزائل بیس سے واشنگٹن کا فاصلہ 11856 کلومیٹر،نیویارک سے 11667 کلومیٹر اور لاس اینجلس سے11127 کلومیٹر ہے۔

(جاری ہے)

وسطی چینی ہینن سے واشنگٹن کو نشانہ بنانے کیلئے میزائل کو 11 982 کلومیٹر، نیویارک تک 11 815 کلومیٹر اور لاس اینجلس 10911 کلومیٹر فاصلہ کرنا پڑے گا۔مغربی چین میں شنگھائی سے واشنگٹن کا فاصلہ 11597کلومیٹر، نیویارک کا 11390 کلومیٹر اور لاس اینجلس کا 11126 کلومیٹر ہے۔شمال مشرقی چین میں جلن سے فلوریڈا کی دوری 11598 کلومیٹر ہے۔ رپورٹ کے مطابق DF-41 چینی میزائل امریکا کے اندر ہر بڑے شہر کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔رپورٹ کے مطابق چین جلد ہی ایک ہی وقت میں آزادانہ طور پر کثیر اہداف کو نشانہ بنانے والی گاڑی تیار کرلے گا۔ ایک دفعہ چین ایک ہی وقت میں تین وار ہیڈز لانچ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی تو اس وقت صرف ایک DF-41 میزائل امریکا کے تین شہروں کو بے یک وقت مٹا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :