یْنکر یورپی کمیشن کی سربراہی کے لیے ’غیر مناسب شخص‘ ہیں،برطانوی وزیراعظم

ہفتہ 28 جون 2014 08:11

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جون۔2014ء)برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ ژاں کلود یْنکر یورپین کمیشن کی سربراہی کے لیے مناسب شخص نہیں ہیں۔ یہ بات انہوں نے یورپی رہنماوٴں کی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے کے بعد برسلز پہنچنے پر کہی ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے دوسرے دن توقع کی جا رہی ہے کہ لکسمبرگ کے سابق وزیراعظم یْنکر کو بڑی اکثریت سے یورپی کمیشن کا سربراہ منتخب کر لیا جائیگا۔ کیمرون کا کہنا تھا کہ یْنکر اس تنظیم کو آگے لے جانے کے لیے درست امیدوار نہیں ہیں۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ یْنکر کو یورپی کمیشن کا سربراہ بنانے کے حق میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :