فٹبال ورلڈ کپ:میسی،نیمار اور مولر گولڈن بوٹ کے مضبوط امیدوار بن گئے ،ہر کھلاڑی کی خواہش ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ گول کرکے گولڈن بوٹ ٹرافی جیتے ، سب سے زیادہ گول کرنیوالی ٹیموں میں نیدر لینڈ 10گولز کے ساتھ پہلے ،کولمبیا 9گولز کے ساتھ دوسر ے ، فرانس 8گولز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے

ہفتہ 28 جون 2014 07:56

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جون۔2014ء) برازیل میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کے لائنل میسی، میزبان ملک کے نیمار اورجرمنی کے تھومس مولر گولڈن بوٹ کے مضبوط امیدواربن گئے۔گول گول اورصرف گول،ورلڈ کپ میں شریک ہرکھلاڑی کی خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ گول کر کے گولڈن بوٹ ٹرافی اپنے قبضے میں کرنا ہے۔۔حالیہ ورلڈ کپ میں لائنل میسی، نیماراورتھومس مولراس ٹرافی کے مضبوط امیدواربن کرسامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمنی کے تھومس مولرتین میچزمیں ہیٹرک سمیت چارگول اسکورکرچکے ہیں۔ارجنٹائن کے کپتان لائنل میسی نے بھی تین میچزمیں چارگول اسکورکئے۔برازیل کے اسٹاراسٹرائیکرنیماربھی کسی سے پیچھے نہیں، تین میچزمیں ان کے گول کی تعداد بھی چارہے۔سب سیزیادہ گول کرنیوالی ٹیموں کی فہرست میں تین میچز میں دس گولز کے ساتھ نیدرلینڈزکا پہلا نمبرہے۔کولمبیا نوگول کیساتھ دوسریاورفرانس آٹھ گول کرکے تیسرے نمبرپرہے۔

متعلقہ عنوان :