ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے پوری قوم متحد ہے ،صدر مملکت، قبائلی علاقوں کے بہادر عوام کی قربانیوں کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملکی دفاع میں اہم کردار ادا کیا، آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے، میڈیا ریاست کا چوتھا ستون، اس کی آزادی کا تحفظ ہونا چاہیے، گفتگو

ہفتہ 28 جون 2014 08:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جون۔2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک کو دہشتگردی سے نکالنے کے لیے پوری قوم متحد اور پاک فوج کے ساتھ ہیبہادر ، قبائلی عوام نے ملک کے دفاع میں ہمیشہ صف اول کی حیثیت سے کردار ادا کیا ، ہم ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، میڈیا ریاست کا چوتھا ستون،مہذب جمہوری معاشروں کی طرح میڈیا کی آزادی کا تحفظ کیا جانا چاہیے، ان خیالات کا اظہار صدر ممنون حسین نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی امور عرفان صدیقی سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ، جنہوں نے جمعہ کے روز ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی ، صدر مملکت کا کہنا تھا کہ جمہوری معاشروں میں میڈیا کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے، مہذب جمہوری معاشروں کی طرح میڈیا کی آزادی کا تحفظ کیا جانا چاہیے لیکن یہ آزادی قومی مفادات اور تقاضوں کے تابع رہنی چاہیے, میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، اس کی آزادی کا تحفظ کیا جانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

قبل آزیں صدر مملکت نے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے افراد کے لئے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اور پمز کی طرف سے دو میڈیکل موبائل ہیلتھ یونٹوں کی روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیور مسلح افواج اور آپریشن ”ضرب عضب“ کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے ، پوری قوم ملک سے دہشت گردی کی لعنت سے نجات کی جدوجہد میں متحد کھڑی ہے، قبائلی علاقوں کے عوام بالخصوص شمالی وزیرستان کے لوگوں کی قربانیوں کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہم قبائلی علاقوں کے عوام بالخصوص شمالی وزیرستان کے علاقہ کے لوگوں کی قربانیوں کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جنہوں نے آپریشن کے نتیجہ میں نقل مکانی کی ہے، متاثرہ خاندانوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے ہر کاوش بروئے کار لائی جائے گی۔

نہ صرف خارجی خطرات بلکہ انتہا پسندی اور عسکریت پسندی کے خطرے کے خلاف بھی ہمیشہ صف اول کا کردار اد ا کیا ۔

متعلقہ عنوان :