ڈسکہ،ڈیڑھ ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل،لڑکی کے والدین نے صلح کے بہانے گھر بلا کر ٹوکوں کے وار کر کے ابدی نیند سلا دیا

ہفتہ 28 جون 2014 08:06

ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جون۔2014ء)ڈیڑھ ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل،لڑکی کے والدین نے صلح کے بہانے گھر بلا کر ٹوکوں کے وار کر کے دونوں کو ابدی نیند سلا دیا،مقدمہ درج ملزمان گرفتار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موضع ستراہ کے دلشاد کی بیٹی مافیہ نے چند ماہ قبل موضع حسن آباد کے لڑکے سجاد کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی کے والدین نے دونوں کو ملنا چھوڑ دیا گزشتہ روز لڑکی کے والدین دونوں میاں بیوی کو منا کر صلح کرنے کیلئے اپنے گھر موضع ستراہ لے آئے جہاں پر لڑکی کے والد دلشاد ‘چچاؤں اقبال ‘شمشاد اور داد غلام رسول نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ لڑکی اور لڑکے کے ہاتھ رسیوں سے باندھ کردونوں کی گردنیں ٹوکے سے کاٹ دیں اورموت کے گھاٹ اتاردیا دونوں کی نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال پہنچادی گئی ہیں ستراہ پولیس نے ملزمان کوگرفتارکرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :