آصف احمد علی کی ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات ، سابق وزیر خارجہ کا پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان

ہفتہ 28 جون 2014 08:06

لاہو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جون۔2014ء)سابق وزیرخارجہ سردار اصف احمد علی نے ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

سردار اصف احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن سے ہمیں پْرامید رہنا چاہیے، حکومت کو چاہیے کہ پاک فوج کے جوانوں کی بھرپور مدد کرے تاکہ ان کا مورال بلند ہو۔