افغانستان ، ہلمند میں طالبان اور افغان سکیورٹی دستوں کے مابین لڑائی میں 135 افراد ہلاک

ہفتہ 28 جون 2014 08:08

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جون۔2014ء)افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان شدت پسندوں اور افغان سکیورٹی دستوں کے مابین قریب ایک ہفتے سے جاری شدید لڑائی میں اب تک ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں نے گزشتہ اتوار کے روز صوبہ ہلمند کے شہر سنجین سے اپنی کارروائی کا آغاز کیا تھا، جو اب صوبے کے دیگر کئی شہروں تک پھیل گئی ہے۔

کابل حکومت نے شدت پسندوں سے نمٹنے کے لیے قریب دو ہزار اضافی دستے وہاں تعینات کر دیے ہیں۔ صوبائی گورنر محمد نعیم بلوچ نے طالبان کی اس بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کا الزام پاکستان پر عائد کیا ہے۔ بلوچ نے بتایا کہ قریب ایک ہفتے سے جاری لڑائی میں اب تک ایک سو پینتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں تیس پولیس اہلکار، پینتیس شہری اور ستر طالبان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :