بینائی سے محروم افراد کیلئے اب کچھ بھی پڑھنا مشکل نہیں،نئی ایجاد کر دہ ڈیوائس انگلی میں پہن کر کچھ بھی پڑھا اور سمجھا جاسکتا ہے،امریکی ماہرین

ہفتہ 12 جولائی 2014 07:19

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جولائی۔2014ء )دور جدید میں بینائی سے محروم افراد بھی عام لوگوں کی طرح کتب بینی کرسکیں گے، امریکی ماہرین کی ایجاد کردہ ڈیوائس انگلی میں پہن کر کچھ بھی پڑھا اور سمجھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق انگلیوں کا استعمال اب لکھائی تک محدود نہیں رہے گا، پڑھائی بھی ممکن ہے، میساچیوسٹس میں ماہرین نے ایک ایسی ڈیوائس پر کام کررہے ہیں جو بینائی سے محروم افراد کو پڑھنے میں مدد فراہم کرے گی۔

اس ایجاد کو فنگر ریڈر کا نام دیاگیا ہے جسے شہادت کی انگلی میں پہنا جائے گا۔۔ڈیوائس میں نصب کیمرا ٹیکسٹ کو اسکین کرتا ہے، جو فنگرریڈر میں موجود اسپیکر کے ذریعے سماعت تک پہنچتی ہے۔ تجربات کامیاب رہے تو یہ منفرد ایجاد آئندہ سال مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔