افغانستان،ا شرف غنی کی انتخابات کا آڈٹ کرانے کی حمایت ،یہ یقینی ہو نا چاہئیے کہ انتخابی عمل خود مختار ہو اور اسے افغانستان اور دنیا کے سامنے قانونی حیثیت حاصل ہو ،متوقع صدر اشرف غنی کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات ،افغانستان کو اس وقت انتہائی نازک لمحات کا سامنا ہے ،جان کیری

ہفتہ 12 جولائی 2014 07:15

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جولائی۔2014ء)افغانستان کے متوقع صدر اشرف غنی ،جو اپنے ملک کے رن آف صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں فاتح بن کر سامنے آئے ہیں ، نے جمعہ کے روز انتہائی متنازعہ انتخابات کے وسیع تر آڈٹ کی حمایت کی ہے جیسا کہ انہوں نے امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے ساتھ ملاقات کی ہے ۔اشرف غنی کا جان کیری سے ملاقات کے بعد کہنا تھا کہ وہ اور ان کے حامی چاہتے ہیں کہ یہ بات یقینی ہونی چاہیے کہ انتخابی عمل خود مختار ہو اور اسے افغانستان اور دنیا کے سامنے قانونی حیثیت حاصل ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

لہذا ہم اس یقین کی پختگی ممکن بنانے کے لئے انتہائی سخت اور بھرپور آڈٹ چاہتے ہیں۔قبل از یں امریکی وزیرخارجہ جان کیری جمعہ کے روز اچانک افغانستان پہنچ گئے ، وہ اپنے اس اہم مشن میں صدارتی انتخابات پر پیدا ہونیوالے تنازعہ ، جس سے نسلی بدامنی اور تشدد بڑھنے کا اندیشہ ہے ، کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔جمعہ کی صبح اپنے غیر اعلانیہ دورے پر پہنچنے سے قبل کیری نے کہا کہ افغانستان کو اس وقت انتہائی نازک لمحات کا سامنا ہے کیونکہ ایک دہائی کے بعد وہاں سے بین الاقوامی فورسز کا انخلاء ہونیوالا ہے اور اس موقع پر عبداللہ عبداللہ اوراشرف غنی کے درمیان انتخابی نتائج کے حوالے سے اختلافات پائے جارہے ہیں۔