ہنڈائی نے یو اے ای میں 2بلین ڈالر کا پراجیکٹ حاصل کرلیا

ہفتہ 12 جولائی 2014 07:19

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جولائی۔2014ء)جنوبی کوریا کی ہنڈائی ہیوی انڈسٹریز نے جمعہ کو کہا ہے کہ اس نے متحدہ عرب امارات میں ساحل پر تیل کی پیداوار کی سہولتوں کی تعمیر کے لئے 2بلین ڈالر کا پراجیکٹ حاصل کرلیا ہے۔ابوظہبی ماہرین آپریٹرنگ کارپوریشن (اے ڈی ایم اے۔

(جاری ہے)

او پی سی او) کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ ابو ظہبی سے 130کلومیٹر(80میل)پرے نصر آئل فیلڈ کے ایک منصوبے سے متعلق ہے ۔کمپنی نے کہا ہے کہ ہنڈائی ہیوی انڈسٹریز کی طرف سے فراہم کی جانیوالی سہولتوں میں ایک گیس ٹریٹمنٹ پلانٹ اور خام تیل کریکنگ پلانٹ شامل ہیں۔اس پراجیکٹ کی بدولت ، جس کی تکمیل کے حد 2019ء تک ہے ، نصر فیلڈ کی پیداوارتین گنا بڑھ کر 65ہزار بیرل روزانہ ہو جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :