نوشہرہ ، تیز رفتار ڈمپر چنگ چی پر چڑھ دوڑا، رکشے میں سوار ایک ہی خاندان کی چار خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق

ہفتہ 12 جولائی 2014 07:09

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جولائی۔2014ء)نوشہرہ میں تیز رفتار ڈمپر چنگ چی پر چڑھ دوڑا۔ جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار ایک ہی خاندان کے چار خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق ۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل جبکہ تین افراد شدید زخمی زخمیوں میں ایک خاتون کی حالت نازک۔ ڈمپر ڈرائیور موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب تاہم بعدازاں پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کے گھر پر چھاپہ مارکر ان کو گھر سے گرفتارکرلیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کرلی۔

(جاری ہے)

نوشہرہ کلاں کے رہائشی راج ولی ولد غندل سکنہ نواں کلے نوشہرہ کلاں نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شام میرے تمام خاندان جن میں میری والدہ، بیوی، بھابھی، بہن اور بیٹا ، بھتیجا رکشے میں رسالپور کے علاقہ گنڈیری میں افطاری کرنے کے بعد واپس گھر آرہے تھے اور میرے رکشے کے پیچھے موٹر سائیکل پر آرہاتھا جب ہم علاقہ کھنڈر کے مقام پر پہنچے تو اس دوران مردان سے آنے والے ایک تیز رفتار ڈمپر نمبر8413تیز رفتاری کے باعث رکشے پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں میرے خاندان کے چھ افراد موقع پر جاں بحق جن میں تین خواتین ،ایک بچہ سمیت رکشہ ڈرائیور بھی شامل جاں بحق ہونے والوں میں مسماة انتظار بی بی زوجہ غندل، مسماة رابعہ دختر غندل، مسماة نبیلہ زوجہ راج ولی، نیلوفر ولد خانبر ، ابراہیم ولد پوردل ، حبیب الله ولد راج ولی، جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں مہران ، یاسین پسران راج ولی اور مسماة فرزانہ زوجہ پوردل شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں مسماة فرزانہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ڈمپر ڈرائیور نے گاڑی سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگئے تاہم پولیس نے رات گئے ڈرائیور ثاقب عرف شینو ولد رئیس خان سکنہ کھنڈر نوشہرہ کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتارکرلیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔