پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کیلئے انڈر 17ٹیم کا اعلان کردیا ، عمران رفیق کپتان ، حسن خان نائب کپتان مقرر ،ٹیم گست میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی ، دورے کے دوران 3ایک روزہ اور 1تین روزہ ٹیسٹ میچ کھیلے گی

ہفتہ 12 جولائی 2014 07:06

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جولائی۔2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لے انڈر 17 ٹیم کا اعلان کر دیا عمران رفیق(کپتان) حسن خان کو(نایب کپتان)مقرر کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی انڈر 17ٹیم اگست میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی دورہ انگلینڈ کے دوران 3ایک روزہ اور 1 تین روزہ ٹیسٹ کھیلے گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمران رفیق کو انڈر 17 ٹیم کا (کپتان) حسن خان کو (نایب کپتان) مقر ر کر دیا ہے جبکہ ہدایت اللہ (وکٹ کیپر) کے فرایض سر انجام دیں گے کھلاڑیوں میں عمران رفیق(کپتان) حسن خان(نایب کپتان) ہدایت اللہ (وکٹ کیپر) احمد عالم،احمد سلطان، محمد سلطان، فراز خان، محمد عمیر، گوہر حفیظ، ذیشان ملک، سمین گل، اکرام نیازی، عاقب خان، مزمل شاہ، شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :