ملک میں زیر استعمال موبائل سمز کی تعداد 14 کروڑ کے قریب پہنچ چکی ہے،پی ٹی اے

ہفتہ 12 جولائی 2014 07:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جولائی۔2014ء)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق ملک میں زیر استعمال موبائل سمز کی تعداد 14 کروڑ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی موبائل فون لوگوں کی زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے جس کے سبب اسکے استعمال کا رجحان بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق 18کروڑ آبادوالے ملک میں 13 کروڑ 92 لاکھ موبائل سمز استعمال ہورہی ہیں۔اس طرح آباد کے تناسب سے فروخت ہونے والی سمز کا حجم 76 فیصد سے بھی تجاوز کرچکا ہے جسے ٹیلی ڈینسٹی کہا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق 3اور 4جی ٹیکنالوجی متعارف ہونے کے بعد اس شعبے میں ترقی کی رفتار مزید تیز ہونے کی امید ہے

متعلقہ عنوان :