چترال اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹرسکیل پر شدت 5.1 ریکارڈ،زلزلے کا مرکز چترال سے 70 کلو میٹر دور ہندوکش ریجن تھا، زلزلہ پیما مرکز

ہفتہ 12 جولائی 2014 07:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جولائی۔2014ء) چترال، مالا کنڈ اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تفصیلا ت کے مطابق چترال، مالاکنڈ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث علاقہ لرز اٹھا ٹھا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز چترال سے 70 کلو میٹر دور ہندوکش ریجن تھا۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ اس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :