چین : دہشتگردی سے متعلق وڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے پر32افرادکو سزا

ہفتہ 12 جولائی 2014 07:20

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جولائی۔2014ء)چین میں متشدد انٹرنیٹ مواد کو ڈاؤن لوڈ کرنے اور پھیلانے کے الزام میں 3افراد کو عمر قید ،29 افراد کو4 سے 15 برس تک کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق سزا یافتہ 32 افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے متشدد انٹرنیٹ موا د کو پھیلایا،،جس کے سبب حالیہ خونی حملے دیکھنے میں آئے۔4 سے 15 سال تک کی قید کی سزا پانے والے 29 ملزمان کو علاقے کی 7 مختلف عدالتوں میں سزا سنائی گئی۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ مواد کے ذریعے زی جیانگ میں پر تشدد کارروائیوں اور حملوں میں درجنوں افراد جان سے گئے اور کشیدگی پھیلی۔

متعلقہ عنوان :