پرتگالی وزیراعظم ،مرکزی بینک کو سرکاری امداد کا امکان مسترد ، کافی مالیاتی ذخائر موجود ہیں،مرکزی بینک کا اعلان

ہفتہ 12 جولائی 2014 07:18

لزبن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جولائی۔2014ء)پرتگالی وزیراعظم پیڈروپاسوس کولہو نے جمعہ کے روز ملک کے سب سے بڑے بینک بی ای ایس کے لئے سرکاری امداد کے امکان کو مسترد کردیا ہے جس کے حصص اس کی مالیاتی صحت کے خدشات کی وجہ سے گر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ریاست کے لئے بینک میں مداخلت کی کوئی وجہ نہیں بنتی جس کا سرمایہ ہے اور جس کے پاس کسی بھی صورتحال حتیٰ کہ انتہائی بدترین حالات سے نمٹنے کے لئے پرسکون مارجن موجود ہے ۔

دوسری جانب پرتگال کے سب سے بڑے بینک بانکو ایس پی ریٹو کے پاس کافی مالیاتی ذخائر موجود ہیں ، جس سے وہ اپنی پیرنٹ کمپنی کے قرضہ بحران سے بڑھتے ہوئے کسی بھی منفی اثر سے نمٹ سکتا ہے ، یہ بات ملک کے مرکزی بنک نے جمعہ کے روز کہی۔بنک نے جمعہ کے روز کہا کہ بی ای ایس کے فنڈز کی سکیورٹی کے حوالے سے شکوک و شبہات کی کوئی وجہ نہیں بنتی اور اس کے بچت دہندگان کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ۔

متعلقہ عنوان :