سندھ ہائی کورٹ نے سندھ کے الیکشن ٹریبونلز کی مدت میں توسیع کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے

ہفتہ 12 جولائی 2014 07:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جولائی۔2014ء)سندھ ہائی کورٹ نے سندھ کے الیکشن ٹریبونلز کی مدت میں توسیع کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

سندھ کے تین الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں چھے ماہ کی توسیع کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی ،درخواست گزار نیموقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت ٹربیونلز کی مدت میں توسیع کے لئے متعلقہ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس سے مشاورت ضروی ہے،الیکشن کمیشن نے سندھ کے تین ٹربیونلز میں چھے ماہ کئی توسیع چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے بنا مشاورت کی ہے ،لہذا تینوں ٹربیونلز غیرقانونی ہیں جنھیں کام کرنے سے روکا جائے،جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن اوردیگرکو 17 جولائی کوطلب کرتے ہوئے نوٹسز جاری کردیئے۔