گولڈن بوٹ کس کے نام؟ میسی کو ہیٹ ٹرک درکار ، کولمبیا ایونٹ سے باہر ہونے کے باوجود ہامیس رودریگس چھ گولوں کے ساتھ سرفہرست ، جرمنی کے توماس منولر اور لیونل میسی کے درمیان رودریگس کو ہرانے کیلئے مقابلہ

ہفتہ 12 جولائی 2014 07:07

برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جولائی۔2014ء)میسی کو گولڈن بوٹ حاصل کرنے کے لیے کم از کم ہیٹ ٹرک درکار ہے برازیل میں جاری فٹبال کا عالمی کپ کون جیتے گا، اس سوال کے بعد دنیا اگر کسی دوسرے سوال کے جواب کی منتظر ہے تو وہ یہ ہے کہ کون سا کھلاڑی ’گولڈن بوٹ‘ کا حقدار ٹھہرے گا۔’گولڈن بوٹ‘ عالمی کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کو دیا جاتا ہے۔

اس عالمی کپ میں کولمبیا کے ہامیس رودریگس چھ گولوں کے ساتھ سرفہرست ہیں تاہم ان کی ٹیم عالمی کپ سے باہر ہو چکی ہے جس کے بعد اب اس بات پر نظریں لگی ہوئی ہیں کہ کیا جرمنی کے توماس مْولر اور ارجنٹائن کے لیونیل میسی رودریگس سے آگے نکل پائیں گے؟مولر نے اب تک پانچ گول کیے ہیں جب کہ لیونیل میسی کے گولوں کی تعداد چار ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح میسی کو گولڈن بوٹ حاصل کرنے کے لیے کم از کم ہیٹ ٹرک درکار ہے۔

مولر کو ’گولڈن بوٹ‘ کے لیے صرف ایک گول درکار ہے کیونکہ اگر ان کے اور رودریگس کے چھ گول برابر بھی ہو جاتے ہیں تب بھی مْولر اس لیے ’گولڈن بوٹ‘ حاصل کر لیں گے کیونکہ انھوں نے تین گول کرانے میں مدد کی ہے جبکہ رودریگس نے دو گول کرانے میں ساتھی کھلاڑیوں کو پاس دیے تھے۔تھامس مْولر کو ’گولڈن بوٹ‘ کے لیے صرف ایک گول درکار ہیاگر مْولر ’گولڈن بوٹ‘ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تو یہ مسلسل دوسرا ورلڈ کپ ہوگا جس میں وہ سب سے زیادہ گول کر کے ’گولڈن بوٹ‘ کے حقدار ٹھہریں گے۔

مْولر برازیل کے خلاف سیمی فائنل ہی میں چھ گول کے ساتھ ’گولڈن بوٹ‘ پر اپنی گرفت جما سکتے تھے لیکن انھوں نے سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کلوزے کو گول کرنے کا موقع فراہم کیا جو یہ گول کر کے عالمی کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 16 گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

متعلقہ عنوان :