فٹ بال ورلڈکپ فائنل،26ہزار اہلکار سیکورٹی پرمامورہونگے،برازیلین وزیرانصاف،ہم میدان میں ہار گئے ہیں لیکن میدان سے باہر ہم فاتح ہیں اور دنیا اس کو سراہتی ہے ، جوز ایڈورڈو کارڈوزو

ہفتہ 12 جولائی 2014 07:07

ساؤپالو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جولائی۔2014ء)برازیل کے وزیرانصاف نے گزشتہ روز کہا کہ تقریباً26ہزار پولیس اہلکار اور فوجی اتوار کو ریو میں ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹائن اور جرمنی کے درمیان کھیلے جانیوالے میچ کے دوران سکیورٹی فرائض انجام دینگے ۔

(جاری ہے)

ریو میں فیفاء اور وفاقی حکومت کیساتھ اجلاس کے بعد وزیرانصاف جوز ایڈورڈو کارڈوزو نے کہا کہ فائنل میچ دیکھنے کے لئے ارجنٹائن کے ریو کی جانب امڈ آنے والے سیلاب کے باوجود فورس میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اس کے برعکس یہ وہی فورس ہے جس کا فائنل کے لئے منصوبہ بنایا گیا تھا ۔کارڈوزو نے سیمی فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں برازیل کی 7-1سے تکلیف دہ شکست کا بھی ذکر کیا ۔انہوں نے کہاکہ ہم میدان میں ہار گئے ہیں لیکن میدان سے باہر ہم فاتح ہیں اور دنیا اس کو سراہتی ہے ، یہ بات انہوں نے نیوز پیپر گلوبو کی ویب سائٹ پر چسپاں کئے جانیوالے ایک تبصرے میں برازیل کی ٹورنامنٹ آرگنائزیشن کے حوالے سے بتائی ۔

متعلقہ عنوان :