ملک کے تین بڑے مالیاتی اداروں کا گذشتہ15 برس سے بھی زائد المعیادقرضہ جات کی ادئیگیوں کے معاملات پر اتفاق ،یہ امر افسوسناک ہے کہ دونوں اہم ریاستی اداروں کی بیلنس شیٹس نہایت کمزور ہیں اور اداروں کی کارکردگی اپنی توقعات کے مطابق نہیں ہے، زرعی قرضوں کا اجراء اور مستقل زرعی پیداوار میں اضافہ حکومت کی بجٹ کی حکمت عملی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار
ہفتہ 12 جولائی 2014 07:32
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جولائی۔2014ء) بالا آخر ملک کے تین بڑے مالیاتی اداروں سٹیٹ بینک آف پاکستان،زرعی ترقیاتی بینک اور ہاؤ س بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ کے درمیان گذشتہ15 برس سے بھی زائد المعیادقرضہ جات کی ادئیگیوں کے معاملات پر اتفاق رائے طے پا گیا ہے، طے شدہ طریقہ کار کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان،زرعی ترقیاتی بینک اور ہاؤ س بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ نے اس بات پرمتفقہ طور پر اتفاق رائے کیا کہ ان کے واجب الاداء قرضہ جات کو ایکوئٹی ایٹ پار(Equity at par) میں تبدیل کر دیا جائے تاہم ہاؤ س بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ جلد از جلد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اپنے زمہ واجب الاداء سود یا مارک اپ کی ادئیگیاں یقینی بنائے گی،یہ بھی طے کیا گیا کہ رواں برس 21 جولائی تک ان 15برس سے زائدالمدت سے بھی طویل مالی ادئیگیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ آف گورنرز کے منظوری کے بعد متعلقہ تمام قانونی، کارپوریٹ اور انتظامی ضروریات و جزیات کو طے کر لیا جائے گا تا کہ ان مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے جو کہ ان دونوں اہم ترین مالی اداروں کی کارکردگی کی راہ میں درپیش رکاوٹیں دور کر سکیں۔
(جاری ہے)
اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ امر نہایت افسوسناک ہے کہ دونوں اہم ریاستی اداروں کی بیلنس شیٹس نہایت کمزور ہیں اور اداروں کی کارکردگی اپنی توقعات کے مطابق نہیں ہے، زرعی قرضوں کا اجراء اور مستقل زرعی پیداوار میں اضافہ حکومت کی بجٹ کی حکمت عملی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اسی لئے بجٹ میں زرعی شعبہ کی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے کئی مراعات کا اعلان بھی کیا گیا ہے، جبکہ دوسری جانب ہاؤس بلڈنگ(تعمیرات) کی صنعت ملک میں اقتصادی تبدیلی کی راہ میں نہایت اہمیت کی حامل ہے۔
جمعہ کے روز وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس کا مقصد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرعی ترقیاتی بینک اور ہاؤ س بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ کے درمیان موجود کریڈٹ لائن کے مسائل کو حل کروانا تھا۔اجلاس کے دوران وزیر خزانہ کو بتایا گیا کہ 2006 ء سے اب تک ہاؤ س بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ نے 13.2 ارب روپے کی ادائیگیاں کرنا ہیں تاہم ادارہ ابھی تک مقررہ وقت گزرنے کے باوجود اس رقم کو ادا نہیں کر سکا،یہاں پر اس بات کا تذکرہ بھی کیا گیا کہ ہاؤ س بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈگذشتہ کئی برسوں سے کوئی کاروباری سرگرمیاں نہیں کر سکا نہ ہی اپنے نا دھندگان سے وصولیوں میں کامیاب ہوا ہے جب کہ ملازمین اور ھکام کو تنخواہوں کی ادئیگیاں جاری ہیں اور ادارے کو صرف ہاؤس بلڈنگ قرضوں کی مد میں مومولی رقوم وصول ہو رہی ہیں۔ زرعی ترقیاتی بینک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کو مطلع کیا گیا کہ زرعی ترقیاتی بینک کے ذمہ واجب الاداء رقوم 93.2ارب روپے (بشمول اصل رقم 54.5 ارب روپے اور اس پر مارک اپ کی مد میں 38.7 ارب روپے) ہے۔جس کی ادائیگی ادارہ گذشتہ 15برس سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو نہیں کر سکا،زرعی ترقیاتی بینک کی کمزور ترین بیلنس شیٹ اس کی کارکردگی اور مالی حیثیت پر بری طرح اثر انداز ہو رہی ہے،جس پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ بات نہایت افسوسناک ہے کہ دونوں اہم ریاستی اداروں کی بیلنس شیٹس نہایت کمزور ہیں اور اداروں کی کارکردگی اپنی توقعات کے مطابق نہیں ہے۔
ڈار نے کہا کہ زرعی قرضوں کا اجراء اور مستقل زرعی پیداوار میں اضافہ حکومت کی بجٹ کی حکمت عملی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اسی لئے بجٹ میں زرعی شعبہ کی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے کئی مراعات کا اعلان بھی کیا گیا ہے، جبکہ دوسری جانب ہاؤس بلڈنگ(تعمیرات) کی صنعت ملک میں اقتصادی تبدیلی کی راہ میں نہایت اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود سیاسی قیادت کی جانب سے وضح شدہ ترجیحات کی روشنی میں حکومت ان دونوں اداروں کو عام دھارے میں لانیکی خواہشمند ہے تاکہ یہ ادارے اپنی مصنوعات کی جارحانہ انداز میں تشہیر کر سکیں ، کسانوں کو مزید سہولیات فراہم کر سکیں اور عام عوام کے لئے گھروں کی رہائشی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا سکیں۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر سمیت تینوں بڑے شراکت داروں بشمول اسٹیٹ بینک آف پاکستان،زرعی ترقیاتی بینک اور ہاؤ س بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ نے اس بات پرمتفقہ طور پر اتفاق رائے کیا کہ ان کے واجب الاداء قرضہ جات کو ایکوئٹی ایٹ پار(Equity at par) میں تبدیل کر دیا جائے تاہم ہاؤ س بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ جلد از جلد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اپنے زمہ واجب الاداء سود یا مارک اپ کی ادئیگیاں یقینی بنائے گی۔اس موقع پر خصوصی طور پر ہاؤ س بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ اور زرعی ترقیاتی بینک کی انتظامیہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ان دونوں اداروں پر زور دیا کہ اب ان اداروں کواپنی نئی انتظامیہ، بورڈ کی موجودگی میں اپنے لئے ایک نئے سرے سے آغاز کرنا ہو گا اور اپنی مصنوعات کی جارحانہ انداز میں تشہیر کرنا ہو گی، اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ نان-ٴپرفارمنگ قرضہ جکات کی وصولیوں کے لئے ان اداروں کو اپنی ایک ٹاسک فورس قائم کرنا ہو گیا، انہون نے ان اداروں کی نئی انتظامیہ کی جانب توقعات قائم کرتے ہوئے کہا کہ ان اداروں میں آنے والی نئی انتظامیہ سے گہری توقعات وابستہ ہیں کہ وہ ان ادا روں کو مزید مستحکم بناتے ہوئے ان اداروں میں تنظیم نو کا عمل و اصلاحات متعارف کروائیں گی تا کہ ان کو دوبارہ فعال اداروں میں ڈھالا جا سکے اور ان کی بیلنس شیٹس کو مثبت اور بہتربنایا جائے۔
اجلاس کے دوران یہ بھی طے کیا گیا کہ رواں برس 21 جولائی تک ان 15برس سے زائید مدت سے بھی طویل مالی ادائگیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ آف گورنرز کے منظوری کے بعد متعلقہ تمام قانونی، کارپوریٹ اور انتظامی ضروریات و جزیات کو طے کر لیا جائے گا تا کہ ان مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے جو کہ ان دونوں اہم ترین مالی اداروں کی کارکردگی کی راہ میں درپیش رکاوٹیں دور کر سکیں۔ اجلاس کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اشرف وتھراء ، سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود،چئیرمین سیکیورٹی اینڈ ایکشچینج کمیشن آف پاکستان طاہر محمود،صدرزرعی ترقیاتی بینک طلعت محمود، ہاؤ س بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر پرویز سعید،مشیر برائے وسزارت خزانہ رانا اسد امین کے علاوہ وزارت خزانہ کے دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 12 جولائی 2014 کی مزید خبریں
-
پی سی بی کا نیا آئین معطل ،سپریم کورٹ نے نجم سیٹھی کو دوبارہ سے چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال کر دیا ، حکم کے تحت عدالت نے حکم امتناعی جاری کیا اسی کے تحت نئے آئین کا نوٹیفکیشن کیسے جاری کر دیا گیا،عدالت، ... مزید
-
پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کیلئے انڈر 17ٹیم کا اعلان کردیا ، عمران رفیق کپتان ، حسن خان نائب کپتان مقرر ،ٹیم گست میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی ، دورے کے دوران 3ایک روزہ اور 1تین روزہ ٹیسٹ میچ کھیلے گی
-
فٹبال ورلڈ کپ 2014 میں بھی سٹے بازی کا کھاتہ کھل گیا ،فکسنگ سکینڈل کے تناظر میں 2ریفریز سے باقاعدہ تحقیقات شروع کردی ،ٹکٹس کے غیر قانونی دھندے میں ملوث فیفا پارٹنر کمپنی کا سربراہ پہلے ہی گرفتار ہوچکا ... مزید
-
فٹ بال ورلڈکپ فائنل،26ہزار اہلکار سیکورٹی پرمامورہونگے،برازیلین وزیرانصاف،ہم میدان میں ہار گئے ہیں لیکن میدان سے باہر ہم فاتح ہیں اور دنیا اس کو سراہتی ہے ، جوز ایڈورڈو کارڈوزو
-
گولڈن بوٹ کس کے نام؟ میسی کو ہیٹ ٹرک درکار ، کولمبیا ایونٹ سے باہر ہونے کے باوجود ہامیس رودریگس چھ گولوں کے ساتھ سرفہرست ، جرمنی کے توماس منولر اور لیونل میسی کے درمیان رودریگس کو ہرانے کیلئے مقابلہ ... مزید
-
کراچی،لیاری کے علاقے دریا آباد نوالین اور موسیٰ لین میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کاروائی کے دوران 3 مقابلوں میں گینگ وار کے 3 کاندے مارے گئے
-
ملک میں زیر استعمال موبائل سمز کی تعداد 14 کروڑ کے قریب پہنچ چکی ہے،پی ٹی اے
-
پی ایس او کا سرکلر ڈیٹ 280 ارب روپے تک پہنچ گیا، بین الاقوامی تیل کمپنیوں نے پی ایس او کو تیل دینے سے انکار کر دیا ، حکومت نے فوری طورپر70 ارب روپے نہ دیئے توبجلی گھروں کوتیل کی فراہمی بند کر دی جائے گی ... مزید
-
سندھ ہائی کورٹ نے سندھ کے الیکشن ٹریبونلز کی مدت میں توسیع کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے
-
نوشہرہ ، تیز رفتار ڈمپر چنگ چی پر چڑھ دوڑا، رکشے میں سوار ایک ہی خاندان کی چار خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق
-
پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات، دونوں ایوانوں کی نمائندگی کا تنازعہ ختم کرنے، اتفاق رائے سے معاملے کو حل کر نے کے لئے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس چیئرمین سینٹ نے جمعرات کو طلب کر لیا، اجلاس ... مزید
-
سینیٹ قائمہ کمیٹی مواصلات کا اجلا،چیئرمین کمیٹی کا وزیر مواصلات ، سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری منصوبہ بندی کمیشن کی عدم شرکت پر نوٹس ، اراکین کمیٹی کے متفقہ فیصلے کے تحت تادیبی کارؤائی کرنے کیلئے وزیر ... مزید
-
پنجاب بھر میں سی این جی کی سپلائی میں ایک دن کا اضافہ کر دیا گیا،شاہد خاقان عباسی،سی این جی دو کے بجائے تین دن تک روزانہ آٹھ گھنٹے دستیاب ہو گی،ایل این جی کی درامد سے سی این جی سیکٹر کے مسائل ختم ہو ... مزید
-
چترال اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹرسکیل پر شدت 5.1 ریکارڈ،زلزلے کا مرکز چترال سے 70 کلو میٹر دور ہندوکش ریجن تھا، زلزلہ پیما مرکز
-
سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ایم ڈی پی ٹی وی محمد مالک کو ان کے عہدے پر بحال کردیا،سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی ، فریقین کو نوٹسز جاری
-
حکومت کی ناکامی کا مقصد یہ نہیں کہ اسے ختم کر دیا جائے ،خورشید شاہ، موجودہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنے کا موقع ملنا چاہیے،سکھر میں میڈیا سے گفتگو
-
راولپنڈی، پاکستان عوامی تحریک کے 53کارکنو ں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد
-
ٹارگٹڈ آپریشن کے باعث ٹارگٹ کلنگ میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے ،کراچی پولیس ،آپریشن کے 306دنوں کے دوران 16سو85افراد کو قتل کیا گیا ، آپریشن سے قبل اتنے ہی دنوں میں 24سو 32افراد شہر میں قتل کئے گئے تھے، جرائم ... مزید
-
گوادر میں ایک بار پھر زمینوں کی الاٹمنٹ کے اسکینڈل کے سر اٹھانے کا خدشہ ،صوبائی وزیر روینیو کی سینئر ممبر بورڈ آف روینیو کو ممکنہ اسکینڈل سے بچنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
-
یوکرائن ‘بس بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں دھماکہ4 سروس مین اور 5 کان کن ہلاک
-
افغانستان،ا شرف غنی کی انتخابات کا آڈٹ کرانے کی حمایت ،یہ یقینی ہو نا چاہئیے کہ انتخابی عمل خود مختار ہو اور اسے افغانستان اور دنیا کے سامنے قانونی حیثیت حاصل ہو ،متوقع صدر اشرف غنی کی امریکی وزیر ... مزید
-
تھائی لینڈ،گھات لگا کر کئے گئے حملے میں 3پولیس اہلکار ہلا ک
-
غزہ پر چڑھائی مصر کی اسرائیل پر تنقید، عوام کو سزا دینے کی جارحانہ پالیسی قرار،عالمی برادری تنازعہ کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے،مصری وزارت خارجہ
-
عراق ، رمادی میں جھڑپوں میں 11افراد ہلاک ،24زخمی
-
پرتگالی وزیراعظم ،مرکزی بینک کو سرکاری امداد کا امکان مسترد ، کافی مالیاتی ذخائر موجود ہیں،مرکزی بینک کا اعلان
-
ہنڈائی نے یو اے ای میں 2بلین ڈالر کا پراجیکٹ حاصل کرلیا
-
نریندر مودی نے دورہ امریکہ کی دعوت قبول کرلی ،اوبامہ نے بھارتی وزیراعظم کو دورے کی دعوت دی تھی ، ستمبر میں امریکہ جائینگے
-
بینائی سے محروم افراد کیلئے اب کچھ بھی پڑھنا مشکل نہیں،نئی ایجاد کر دہ ڈیوائس انگلی میں پہن کر کچھ بھی پڑھا اور سمجھا جاسکتا ہے،امریکی ماہرین
-
چین : دہشتگردی سے متعلق وڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے پر32افرادکو سزا
-
وفاقی حکومت نے جشن آزادی بھرپورقومی جذبے سے منانے کافیصلہ،2ہفتے تک جاری رہنے والی تقاریب میں فوج کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ قوم کے اتحادکاپیغام دیاجائیگا
-
اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مشرف کو محفوظ راستہ دینے کا معاہدہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہی ہوچکاتھا ، یو سف رضا گیلانی ،نوازشریف کو ان کے خلاف قدم نہیں اٹھانا چاہئے ، مشرف سے معاہدے میں نواز شریف کوبھی ... مزید
-
صوبہ کو ہارڈ ایریا قراردیاجائے اور اسے تمام ٹیکسوں سے مستثنیٰ کیاجائے،وزیر اعلی پرویز خٹک کا مرکز سے مطالبہ ،صوبہ کو بجلی کے خالص منافع اور مارک اپ کے 157 ارب فوری طور پر ادا کئے جائیں،خیبرپختونخو ... مزید
-
اسرائیل کی بربریت چوتھے روز بھی جاری، اسرائیلی جیٹ طیاروں کی تازہ بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد شہید،شہید فلسطینیوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی،عالمی برادری غزہ میں تشدد کو رکوانے کے لیے ... مزید
-
تحفظ پاکستان بل نافذ ،قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بعد صدر کے بھی دستخط ،تحفظ پاکستان بل تحفظ پاکستان ایکٹ 2014ء بن گیا ، اطلاق آئندہ 2 سال کیلئے اور فوری نافذ العمل ہوگا
-
الطاف حسین کی کور کمانڈر سے ٹیلی فونک گفتگو ، آرمی چیف کوخط موخر
-
چین پاکستان کا مخلص تجارتی شراکت دار ہے، وزیر اعظم ، بجلی کے منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے سمیت نئی صنعتیں لگیں گی، پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت منصوبہ جات پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس ... مزید
-
ارسلان افتخار نے الیکشن کمیشن سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی اور سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس کی نقول حاصل کر لی ،عمران خان نے اپنے بیان حلفی میں ناجائز اولاد کو چھپایا ہے، ارسلان ... مزید
-
امریکا کا پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے تحفظ پر اعتمادکا اظہار ، پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں کی سکیورٹی پر کوئی تشویش نہیں نہ ہی پا کستا ن میں عرا ق جیسی صورتحال ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
-
ملک کے تین بڑے مالیاتی اداروں کا گذشتہ15 برس سے بھی زائد المعیادقرضہ جات کی ادئیگیوں کے معاملات پر اتفاق ،یہ امر افسوسناک ہے کہ دونوں اہم ریاستی اداروں کی بیلنس شیٹس نہایت کمزور ہیں اور اداروں کی ... مزید
-
وزیر اعظم نواز شریف سے چوہدری نثار اور شہباز شریف کی ملاقات،قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال،چوہدری نثار نے شمالی وزیرستان آپریشن اور شہباز شریف نے متاثرین کے امداد کے حوالے سے نوازشریف کو بریفنگ ... مزید
-
ججز نظربندی کیس کی سماعت،مشرف کو ایک دن پیشی سے استثنیٰ مل گیا ، انسداد دہشت گردی کی عدالت کا 8 اگست کو پیش ہونے کا حکم
-
یوسف رضا گیلانی کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہو ئی ہو گی اسمیں مسلم لیگ ن کا کوئی لینا دینا نہیں،پرویز رشید، ہم اس کو غیر آئینی سمجھتے ہیں، پرویز مشرف کی رہائی کے حوالے سے حکومت کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی تھی حکومت ... مزید
-
عوام اور حکمرانوں کے درمیان معاہدہ عمرانی عملاً ٹوٹ چکا ہے،ڈاکٹر طاہر القادری،اقتدار میں دس لاکھ افراد کو شریک کر کے شراکتی جمہوریت کی بنیاد رکھوں گا،یوم انقلاب کا دن حکمرانوں کے اقتدار کا آخری ... مزید
-
پاکستان کی شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت، ایسے حملے ہماری خود مختاری اور علاقائی سالمیت کیخلاف ،خطے میں امن و استحکام کی کوششوں پر برا اثر ڈالتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ
-
آرٹیکل245کے تحت فوج سول انتظامیہ کی مددکیلئے کاروائی کرسکتی ہے،عابد شیر علی ، انقلاب اورلانگ مارچ کاڈھول بجانے والی تانگہ پارٹیوں کوحالات کی سنگینی کاادراک اور عوام کودرپیش مشکلات کا احساس تک نہیں ... مزید
-
سانحہ ماڈل ٹاوٴن کی تحقیقات میں اہم انکشاف، سیکیورٹی انچارج نے مظاہرین پر گولیاں چلانے کا حکم دیا،ایس ایچ او سبزہ زار شیخ عامر سلیم نے سیکیورٹی انچارج کو فائرنگ نہ کرنے کی شکایت بھی کی
-
ایف آئی اے کا طاہرالقادری کے مالی وسائل کی تحقیقات کیلئے انٹرپول کو خط،طاہر القادری نے غیرآئینی اقدام سے منتخب حکومت ختم کرنے کی دھمکی دی ، خط کامتن
-
پی بی اے نے پیمرا کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی،پیمرا اپنے اختیارات اور فیصلوں میں حکومت سے ہدایت لینے کی پابند نہیں، موقف
-
عالمی بینک کا حکومت پاکستان کی کی اقتصادی پالیسیوں پر اظہار اطمینان ، ختم ہونے والا مالی سال پاکستان کیلئے حقیقی معنوں میں ایک شاندار سال تھا ، ایگزیکٹو بورڈ
-
سیکیورٹی خدشات، بلوچستان میں آپریشن ضرب عضب کا کنٹرول روم قائم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.