کراچی،لیاری کے علاقے دریا آباد نوالین اور موسیٰ لین میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کاروائی کے دوران 3 مقابلوں میں گینگ وار کے 3 کاندے مارے گئے

ہفتہ 12 جولائی 2014 07:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جولائی۔2014ء) لیاری کے علاقے دریا آباد نوالین اور موسیٰ لین میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کاروائی کے دوران 3 مقابلوں ممیں گینگ وار کے 3 کاندے مارے گئے 24 گھنٹے کے دوران لیاری میں دوران لیاری پویس مقابلو ں میں مارے جانے والے گینگ وار کے کارندوں کی تعداد 6 ہوگئی۔لیاری سے جمعرات کی شب 3 افراد کی نعشیں ملنے کے بعد پولیس اور رینجرز نے گینگ وار کے کارندوں کے خلاف آپریشن تیز کردیا۔

کلری کے علاقے دریا آباد گلی نمبر 7 میں پولیس اور رینجرز نے گینگ وار کے کارندوں کی جھڑپ کے دوران گینگ وار کے عمر کچھی کاسالا44 سالہ ملارشید ماراگیا۔پولیس کے مطابق ملارشید سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔کلاکوٹ کے علاقے نوالین دھوبی گھاٹ میں بھی رینجرز کی گینگ وار کے فیصل پھٹان گروپ کے کارندوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں فیصل پٹھان کا شوڑر ملک مشتاق مارا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ موسیٰ لین میں گینگ وار وصی اللہ لاکھو گروپ کے کارندوں کا پولیس اور رینجرز کے مقابلے میں ملزم جاوید مارا گیا۔ملزم اولڈسٹی ایریا کے تاجروں سے بھتہ طلب کرتا تھا اور قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جبکہ بدھ کی علی الصبح بھی بغدادی اورنیپئر میں گینگ وار کے 3 ٹارگٹ کلر پولیس سے مقابلوں میں مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :