فٹبال ورلڈ کپ 2014 میں بھی سٹے بازی کا کھاتہ کھل گیا ،فکسنگ سکینڈل کے تناظر میں 2ریفریز سے باقاعدہ تحقیقات شروع کردی ،ٹکٹس کے غیر قانونی دھندے میں ملوث فیفا پارٹنر کمپنی کا سربراہ پہلے ہی گرفتار ہوچکا ، نئے سکینڈل سے فیفا میں تشویش کی لہردوڑ گئی

ہفتہ 12 جولائی 2014 07:06

ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جولائی۔2014ء) فٹ بال ورلڈ کپ میں بھی سٹے بازی کا کھاتہ کھل گیا، فکسنگ اسکینڈل کو لیکر دو ریفریز سے باقاعدہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ٹکٹس کے غیرقانونی دھندے کے الزام میں بھی فیفا کی پارٹنر کمپنی کے سربراہ کو باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا فٹبال میں گندے دھندے کا انکشاف ہوگیا ہے، فکسنگ کے الزام پر فیفا میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

(جاری ہے)

ریفریز کے فیصلے مشکوک لگے تو فیفا حکام نے میچ فکسنگ کے الزام میں دو ریفریز سے پوچھ گچھ شروع کردی۔میچ سے پہلے میچ کا نتیجہ بعض ویب سائٹس پر آنے کی بھی چھان بین کی جارہی ہے۔ میچز کی ٹکٹ بلیک میں فروخت کرنے کا دھندا فیفا کی پارٹنر کمپنی کے سربراہ کو بھی ہتھکڑی پہنا گیا۔ پہلے سے گرفتار گیارہ افراد کی نشاندہی کے بعد میچ ہاسپی ٹیلیٹی کے چیف ایگزیکٹیو پر کڑی نگاہ رکھی جارہی تھی۔ ٹکٹوں کے غیرقانونی دھندے کو لیکر رے وہیلان اور دیگر گیارہ افراد پر فردجرم بھی عائد کردی گئی ہے۔ خبریں گرم ہیں کہ فیفا کے ایک میچ پر بین القوامی گروہ نو کروڑ ڈالر کا دھندا کررہا تھا۔

متعلقہ عنوان :