پی ایس او کا سرکلر ڈیٹ 280 ارب روپے تک پہنچ گیا، بین الاقوامی تیل کمپنیوں نے پی ایس او کو تیل دینے سے انکار کر دیا ، حکومت نے فوری طورپر70 ارب روپے نہ دیئے توبجلی گھروں کوتیل کی فراہمی بند کر دی جائے گی جس سے بجلی کا بحران مزید شدت اختیار کر سکتا؛پی ایس او حکام، بجلی کمپنیاں پی ایس او کی 180 روپے کی نادہندہ ہیں،پی ایس او مقامی و بین الاقوامی آئل کمپنیوں کا 100 ارب روپے کا مقروض ہے

ہفتہ 12 جولائی 2014 07:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جولائی۔2014ء)پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کا سرکلر ڈیٹ 280 روپے تک پہنچ گیاہے، جس کے نتیجے میں عدم ادائیگی پر بین الاقوامی تیل کمپنیوں نے پی ایس او کو تیل نئی کھیپ دینے سے انکار کر دیا ہے، فوری ادائیگی نہ کی گئی توبجلی گھروں کوتیل کی فراہمی بند کر دی جائے گی جس سے بجلی کا بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس او نے حکومت سے فوری طورپر70 ارب روپے مانگ لئے ہیں اور واضح کیا ہے کہ اگر 70 ارب روپے نہ ملے تو پی ایس او ڈیفالٹ ہو جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی تیل کمپنیوں نے پی ایس او کے واجبات کی عدم ادائیگی پرتیل کی نئی کھیپ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ملکی سطح پر واپڈا ،پی ایس او کا 100 ارب اور حبکو 44 ارب روپے کا نادہندہ ہے جبکہ پی ایس او نے بجلی کے کمپنیوں سے 180 روپے وصول کرنے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس او مقامی، بین الاقوامی آئل کمپنیوں کا 100 ارب روپے کا مقروض ہے۔ پی ایس او حکام نے بتایا کہ حکومت نے پیسے نہ دئیے تو بجلی کی آئل کی فراہمی جاری نہیں رہے گی جس سے ملک میں لوڈ شیڈنگ مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ سے ملاقات ہوئی ہے لیکن انہوں نے وزارت پانی و بجلی سے بات کرنے کو کہا ہے،حکومت نے اگر فوری طور پر 70ارب روپے کی ادائیگی نہ کی تو بجلی گھروں کو بھی تیل کی فراہمی بند کر دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :