نریندر مودی نے دورہ امریکہ کی دعوت قبول کرلی ،اوبامہ نے بھارتی وزیراعظم کو دورے کی دعوت دی تھی ، ستمبر میں امریکہ جائینگے

ہفتہ 12 جولائی 2014 07:19

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جولائی۔2014ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ کے دورے کی دعوت قبوت کرلی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دورہ امریکہ کی دعوت دی تھی جسے بھارتی وزیراعظم نے قبول کرلیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم مودی رواں سال ستمبر میں امریکہ کا دورہ کرینگے تاہم ح تمی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا حتمی تاریخ کے حوالے سے بعد میں میڈیا کو آگاہ کردیاجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :