راولپنڈی، پاکستان عوامی تحریک کے 53کارکنو ں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

ہفتہ 12 جولائی 2014 07:13

راولپنڈ ی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جولائی۔2014ء) انسد اد د ہشت گر دی راولپنڈ ی ڈو یژ ن کی خصوصی عد الت نمبر ایک کے جج پرویز اسما عیل جو ئیہ نے پا کستان عو امی تحر یک کے 53کا ر کنو ں کی ضما نت کی در خو استیں مسترد کر دی ہیں عدا لت نے ایک روز قبل وکلاء کے دلا ئل سما عت کے بعد فیصلہ محفو ظ کیا تھا جو جمعہ کے روز سنا دیا گیا اس مو قع پر کہچری کے باہر موجو د عو امی تحر یک کے عہدیداروں نے کہا کہ وہ کار کنو ں کی ضما نت کے لئے ہا ئی کورٹ سے رجو ع کر یں گے ملز ما ن کی جا نب سے ، سید گفتار حسین شا ہ ، مشتا ق نو ر مغل ، را جہ ارشد عبا سی ، راجہ عارف طا ہر اور شیخ جا وید اقبا ل ایڈو کیٹس پر مشتمل وکلا ء کے پینل نے ضما نت کی در خو استو ں کی پیروی کی قبل از یں عدا لت نے سما عت کا آ غاز کیا تو سپیشل پر اسیکیوٹر نے عدا لت کو بتا یا کہ 23جو ن کو طا ہر القادر ی کی پا کستان آ مد کے مو قع پر ہنگا مہ آ رائی توڑ پھوڑ اور دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت 1300افر در ج اس مقد مہ میں دیگر افراد کی گر فتار ی تا حال با قی ہے جنھیں گر فتار ملز مان شنا خت کر سکتے ہیں لہذا ضما نت کی در خو استیں خارج کی جا ئیں وکلا ء صفا ئی نے ملز ما ن کی ضما نت کی درخو استو ں پردلا ئل د یتے ہو ئے ملز ما ن کی گر فتار ی کو بلا جو ا ز قرار دیا وکلا ء صفا ئی کا کہنا تھا کہ گر فتار کا ر کنو ں سے نہ تو کو ئی اسلحہ بر آ مد ہو ا ، اور نہ ہی کو ئی بم بلا سٹ ہو ا ملز ما ن کی جا نب سے نہ تو کسی سر کاری یا نجی عما رت کونذر آ تش کیا گیا اور نہ ہی کسی دکا ن گا ڑ ی یا ما ر کیٹ کو آ گ لگا ئی گئی در حقیقت یہ فیصل آ باد سے آ ئے ہو ئے لو گ تھے جو 22جون کو کمیٹی چو ک میں نما ز کے بعد مو جو د تھے کہ پو لیس نے انھیں گر فتار کر لیا