عراق ، رمادی میں جھڑپوں میں 11افراد ہلاک ،24زخمی

ہفتہ 12 جولائی 2014 07:18

رمادی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جولائی۔2014ء)عراقی انبار صوبہ کے دارالحکومت رمادی کے نزدیک سنی شدت پسندوں اور عراقی سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 11افراد ہلاک اور24زخمی ہو گئے ، یہ بات ایک آفیسر اور ایک ڈاکٹر نے جمعہ کے روزکہی۔

(جاری ہے)

رمادی ، جو کہ بغداد کا مغربی شہر ہے جہاں حکومت مخالف جنگجوؤں نے سال کے آغاز سے کئی علاقوں پر قبضہ کررکھا ہے ، میں لڑائی جمعرات کی دوپہر کے بعد شروع ہوئی اور جمعہ کو جاری رہی ۔

متعلقہ عنوان :