بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم 14مئی سے ہو گا

چینی صدر افتتاح اور عالمی رہنمائو ں کی گول میز کانفرنس کی میزبانی کرینگے

بدھ 19 اپریل 2017 23:55

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء) دوروزہ بیلٹ اینڈروڈ فورم برائے عالمی تعاون 14مئی سے بیجنگ میں منعقد ہو گا ،چین کے صدر شی جن پھنگ افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے اور وہ عالمی رہنمائوں کی گول میز کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔یہ بات چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے گذشتہ روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ فورم میں صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر 28سربراہان مملکت اور حکومت شرکت کریں گے ان میں ارجنٹائن ، بیلارس ، چلی ، جمہوریہ چیک ، انڈونیشیا ، قزاقستان ، کینیا ، لائو ، فلپائن ، روس ، سوئٹزر لینڈ ، ترکی ، ازبکستان ،ویتنام ، کمبوڈیا ، ایتھوپیا ، فوجیان ، یونان ، ہنگری ، اٹلی ،ملیشیا ، منگولیا ، میانمر ، پاکستان ، پولینڈ ، سربیا ، سپین ، سری لنکا کے صدور و زیراعظم شامل ہیں ۔