ہوائی جہاز میں تمباکو نوشی پر چینی شہری گرفتار

مسافر نے ٹائیلٹ میں سگریٹ نوشی کی ، اہلکار نے کپتان کو آگاہ کر دیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، پانچ روزتک زیر حراست رہنے کی سزا سنا دی

بدھ 19 اپریل 2017 23:54

ہانگ زو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء) چینی پولیس نے گذشتہ روز تھائی ایئر ایشیاء کی پرواز میں ایک شخص کو تمباکو نوشی کرنے پر حراست میں لے لیا ہے ، یہ پرواز بنکاک جارہی تھی ، 54سالہ چینی شہری کا نام وانگ بتایا جاتا ہے اسے تھائی ایشیاء کی پرواز کے چین کے جنوبی صوبے زی جیانگ کے شہر ہانگ زو پہنچنے پر حراست میں لیا گیا ، وانگ نے تسلیم کیا کہ اس نے ٹائیلٹ میں اس وقت سگریٹ نوشی کی تھی جب جہاز پرواز کررہا تھا ، جہاز کے عملے کے ایک اہلکار نے سگریٹ کی بو محسوس کی اور اس نے کپتان کو اس سے آگاہ کیا جس نے ہانگ زو کے ہوائی اڈے پر پولیس کو خبردار کر دیا ،وانگ کو سفر کے دوران مسافر وں کو تکلیف پہنچانے کے الزام میں پانچ روز تک پولیس کے زیر حراست رہنے کی سزا سنائی گئی ہے، چین میں 300ملین افراد تمباکو نوشی کرتے ہیں اور ہوائی سفرکے دوران بھی سگریٹ نوشی کی شکایت موصول ہوتی رہتی ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس نے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ پرواز کے دوران سگریٹ نوشی نہ کریں ورنہ ان پر 5000یوآن (735امریکی ڈالر )جرمانہ کیا جائے گا اور زیر حراست رکھا جائے گا ۔