حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری

پہلے ہی دن ڈیڑھ لاکھ سے زائد حج کی درخواستیں وصول کی گئیں

بدھ 19 اپریل 2017 23:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ 18 اپریل سے شروع کردیا گیا ہے۔ درخواستوں کی وصولی کے پہلے ہی دن ڈیڑھ لاکھ سے زائد حج کی درخواستیں وصول کی گئی ہیں۔ جبکہ 26 اپریل تک یہ تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔

(جاری ہے)

حج درخواستوں کے لئے 60 فیصد سرکاری جبکہ 40 فیصد پرائیوئی کوٹہ مختص کیا گیا ہے ایک اندازے کے تحت سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ سات ہزار 526 عازمین حج سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔

10 بنکوں کی تمام برانچوں میں درخواستیں جمع کروائی جا رہی ہیں بینکوں نے اپنے اکائونٹ ہولڈز کو قبل از وقت پیغامات کے ذریعے آگاہ کردیا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق کراچی کے جنوبی علاقوں کے مکینوں کے لئے 2 لاکھ 62 ہزار کے قریب اخراجات آئینگے جبکہ اسلام آباد لاہور کے رہائشیوں کو 2 لاکھ 72 ہزار کے قریب خرچ کرنے پڑیں۔ تمام بینک حج کی مد میں وصول ہونے والی رقومات کو شریعہ اکاونٹ میں رکھیں گے۔ درخواست گزاز پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور میڈیکل سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :