چیف جسٹس نے اسلام آباد ائرپورٹ پرناروے کی سیاح خواتین سے ایف آئی اے کی خاتون اہلکاروں کے سلوک کا ازخود نوٹس لے لیا

سیکرٹری داخلہ وسیکرٹری ایوی ایشن سے رپورٹ طلب

بدھ 19 اپریل 2017 23:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد ائرپورٹ پرناروے کی خواتین سیاحوں کے ساتھ ایف آئی اے کی خواتین اہلکاروں کی جانب سے روارکھے گئے سلوک کاازخود نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ وسیکرٹری ایوی ایشن سے تین روزمیں رپورٹ طلب کرلی ہے ، بدھ کوچیف جسٹس نے یہ نوٹس ذرائع ابلاغ کے ذریعے سامنے آنے والی رپورٹس پرلیا جس میں بتایا گیاہے کہ ناروے کی دوخواتین سیاحوں کوایئرپورٹ پرتعینات ایف آئی اے کی خو اتین اہلکاروں نے ایک معمولی ایشوپر شد ید زدوکوب کیابعدازاں ایف آئی اے کی فوزیہ نامی اہلکارنے دونوں مہمان خواتین کو عملے کے دیگردوافراد کے ساتھ مل کر گھسیٹتے ہوئے ایک کمرے میں بند کردیا جہاں غیرملکی خا تون کوشد ید تشدد کانشانہ بنایا گیاجبکہ اس کی والدہ کوسرعام پیٹاگیا چیف جسٹس نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سیکرٹریوں سے رپورٹ طلب کرلی۔

متعلقہ عنوان :