فوجی اتحاد رکن ممالک میں باغیوں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے، سعودی عرب

بدھ 19 اپریل 2017 19:54

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)سعودی عرب کی وزارت دفاع کے ایک مشیر نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی اتحاد رکن ممالک میں باغیوں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔سعودی وزیردفاع کے مشیر میجرجنرل احمد عسیری کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک کے فوجی اتحاد کے مقاصد صرف عالمی دہشت گرد دولت اسلامیہ یا القاعدہ کے خلاف لڑنے تک مخصوص نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ فوجی اتحاد کا بنیادی مقصد مسلم ممالک کے درمیان سلامتی کے حوالے سے تعاون سمیت فوجیوں کی تربیت اور انسداد دہشت گردی کا بیانیہ وضح کرنا تھا۔دوسری جانب اس اتحاد کے وجود میں آتے ہی یمن میں 2015 میں شروع ہونے والے تنازع کے بارے میں اس کی غیرجانب داری پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔سعودی مشیر عسیری کا کہنا ہے کہ 'تمام ممالک دہشت گرد گروہ کی نوعیت سے قطع نطراپنی کوششیں رکن ممالک میں دہشت گردی کے خلاف بروئے کار لائیں گی'۔ان کا کہنا تھا کہ 'ہرملک کی اپنی مہارت ہے جو اتحاد میں کام آسکتی ہی'۔

متعلقہ عنوان :