ایران نے جوہری معاہدے کی پاسداری کی ہے ،ْامریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن

آیا دو سال قبل ایران پر سے اٹھائی جانی والی پابندیاں امریکہ کے قومی مفاد میں ہیں یا نہیں ،ْ امریکی صدر نے جائزے کا حکم دیدیا

بدھ 19 اپریل 2017 18:48

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے تسلیم کیا ہے کہ ایران نے صدر اوباما کے دور میں طے پانے والے جوہری معاہدے کے تحت اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوںنے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کے جائزے کا حکم دیا ہے کہ آیا دو سال قبل ایران پر سے اٹھائی جانی والی پابندیاں امریکہ کے قومی مفاد میں ہیں یا نہیں۔

یہ جائزہ متعدد امریکی اداروں کی جانب سے لیا جائے گا اور اس عمل کی قیادت نیشنل سکیورٹی کونسل کرے گی۔ٹلرسن نے امریکی کانگریس کو لکھے گئے ایک خط میں ایران کے بطور دہشت گردی کا ریاستی پشت پناہ کردار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اپنی صدارتی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ انتظامیہ کے دور میں ایران کے طے پانے والے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا عندیہ دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ بدترین معاہدہ ہے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت ایران نے یورینیئم کی افزودگی روک دی تھی جب کہ اس کے بدلے میں مغربی ممالک، بشمول امریکہ نے ایران پر عائد معاشی پابندیاں ہٹا دی تھیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کو اقتدار میں آئے ابھی تین ہفتے ہی گزرے تھے کہ انھوں نے ایران کو ’دنیا کی درج? اوّل کی دہشت گرد ریاست‘ قرار دیتے ہوئے اسے ’سرکاری طور پر نوٹس‘ جاری کر دیا تھا۔اس کے علاوہ جب صدر ٹرمپ نے سات ملکوں کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کیں تو ان میں ایران بھی شامل تھا۔ تاہم بعد میں عدالت نے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :