قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کا پاک یورپی یونین تعلقات کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار

تعاون کے نئے شعبوں کے ذریعے ان تعلقات کی مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ،ْ یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی کے وفد سے گفتگو پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اور سیاحت کے بہت مواقع یہاں موجود ہیں ،ْ وفد کا اعتراف

بدھ 19 اپریل 2017 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے پاک یورپی یونین تعلقات کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعاون کے نئے شعبوں کے ذریعے ان تعلقات کی مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سے یورپین پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور کے وفد نے ڈیوڈ میک الیسٹر کی قیاد ت میں یہاں ملاقات کی ‘ملاقات میں خطے کی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور پاکستان کی سکیورٹی سے متعلق امور زیرغور آئے ۔

قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے یورپی پارلیمانی وفد کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاک یورپی یونین تعلقات کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور تعاون کے نئے شعبوں کے ذریعے ان تعلقات کی مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔

قومی سلامتی کے مشیر نے ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال میں بہتری اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں کمیٹی کے وفد کو بریف کیا ۔ اس موقع پر پاکستان کو دردپیش چینلز کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے مستقبل میں پاکستان کی جانب سے خطے اور تمام دنیا کے لئے اقتصادی استحکام اور رابطوں کے اقدامات کو اجاگر کیا۔یورپین پارلیمنٹ کے وفد نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ۔وفد نے اعتراف کیا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اور سیاحت کے بہت مواقع یہاں موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :