پانامہ کیس کا فیصلہ آنے سے قبل ہی حکمران جماعت مسلم لیگ (ن )اور تحریک انصاف کے درمیان سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ گیا

شہر کے مختلف علاقوں میں دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکن ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف بھرپور نعرے بازی کرتے رہے

بدھ 19 اپریل 2017 23:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء) پانامہ کیس کا فیصلہ آنے سے قبل ہی حکمران جماعت مسلم لیگ (ن )اور تحریک انصاف کے درمیان سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ گیا ، شہر کے مختلف علاقوں میں دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکنوں نے شہر کے مختلف مقامات پر ٹولیوں کی صورت میں جمع ہوکر (ن) لیگ کی قیادت کے خلاف نعرے بازی کی اور اس کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوںنے بھی پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف مختلف مقامات پر نعرے لگائے ۔

مسلم لیگ (ن) کے کارکنوںکی طرف سے اپنی قیادت سے اظہار یکجہتی کیلئے وحدت روڈ پر موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی گئی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکن ’’ گو عمران گو ‘‘کے نعر لگاتے ہوئے مختلف شاہرائوں کے چکر لگاتے رہے ۔