چاہے پھانسی ہوجائے، رام مندر بنا کر رہوں گی ،ْبابری مسجد شہادت میں ملوث انتہا پسند ہندو رہنما اوما بھارتی کی ڈھٹائی

بدھ 19 اپریل 2017 18:48

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)بی جے پی رہنما اوما بھارتی کو اپنے خلاف بابری مسجد کیس کا فیصلہ پسند نہیں آیا ہے اور انہوں نے ایک مرتبہ پھر ڈھٹائی دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ چاہے پھانسی ہوجائے مگر رام مندر بنا کر رہوں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کیطرف سے ایل کے ایڈوانی اور بی جے پی رہنماؤں کے خلاف فیصلہ سنائے جانے پر اوما بھارتی تلملا اٹھی ہیں اور تمام الزامات کو جھٹلاتے ہوئے کہا کہ6 دسمبر کو سب کچھ کھلم کھلا ہوا اس دن ایودھیا میں تھی اس میں سازش کی کیا بات ہے۔

انتہا پسند ہندو رہنما نے خوش فہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ترنگا لہراتا دیکھنا چاہتی ہوں۔یاد رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کو شہید کئے جانے کی سازش میں ملوث ہونے پر اوما بھارتی اور ایل کے ایڈوانی سمیت متعدد بی جے پی رہنماؤں کے خلاف فیصلہ سنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :