لاہور،وردی کی تبدیلی بھی لاہور پولیس کے رویے نہ بدل سکی

اچھرہ پولیس کا بوڑھے مزدور کے بیٹے پر بہیمانہ تشدد، نوجوان کوتشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل

بدھ 19 اپریل 2017 23:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)وردی کی تبدیلی بھی لاہور پولیس کے رویے نہ بدل سکی۔ اچھرہ پولیس کا بوڑھے مزدور کے بیٹے پر بہیمانہ تشدد، نوجوان کوتشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ماڈل تھانے بن گئے۔ وردی نئی آگئی۔

(جاری ہے)

کرتوت پھر وہی کالے کے کالے، اچھرہ پولیس نے فاضلیہ کالونی کے رہائشی ایک بوڑھے مزدور کے بیٹے نوید پر موبائل چوری کا الزام لگا کر اسے مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

نوجوان کو 24 گھنٹے اپنی حراست میں رکھنے کے بعد جب وہ زخموں سے نڈھال ہو گیا تو بوڑھے باپ کو 500 روپے دے کر بیٹے کے ہمراہ تھانے سے چلتا کیا۔اچھرہ پولیس کا موقف لینے کی کوشش کی گئی تو تھانے میں موجود محرر نے کسی بھی قسم کا موقف دینے سے انکار کر دیا۔بوڑھا مزدور باپ اپنے بیٹے کو ویل چیئر پر ڈال کر ہسپتالوں کے چکر لگا رہا ہے وہیں،بوڑھے باپ نے حکام سے واقع کا نوٹس لینے اور ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :