وسطی کانگو میں مزید 17 اجتماعی قبریں دریافت

بدھ 19 اپریل 2017 20:20

کنساشا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)وسطی کانگو میں مزید 17 اجتماعی قبریں دریافت کرلیگئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کو افریقی ملک ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو میں مزید سترہ اجتماعی قبریں ملی ہیں۔

(جاری ہے)

اس طرح جمہوریہ کانگو میں ملنے والی اجتماعی قبروں کی تعداد40 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اجمتاعی قبریں اس علاقے سے مل رہی ہیں، جہاں ملکی فوج اور مقامی ملیشیا کے مابین مسلح جھڑپوں کے واقعات رونما ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ کے مطابق یہ اجتماعی قبریں حکومتی فوجیوں کی طرف سے کھودی گئی تھیں۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں اور شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔