چینی اور ویتنامی بحری پولیس کا مشترکہ نگرانی مشن

خلیج بوئی بو میں تین روز تک ماہی گیری کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائیگا

بدھ 19 اپریل 2017 23:55

سانیہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء) چینی بحری پولیس کے دو جہاز گذشتہ روز چین ویتنام مشترکہ ماہی گیری نگرانی کیلئے روانہ ہو گئے ، خلیج بوئی بو میں نگرانی کیلئے دونوں ممالک کے دو پولیس جہاز شامل ہوں گے اور تین دن تک یہ اپنا مشن مکمل کریں گے، بحری پولیس خلیج بوئی بو میں مچھلیاں پکڑنے کی سرگرمیوں کا جائزہ لے گی اور کبھی کبھی ماہی گیر کشتیوں کی نگرانی بھی کرے گی ، چینی بحری پولیس حکام کے مطابق دونوں ممالک تعاون میں مزید اضافہ کریں گے ، خلیج بوئی بو دونوں ممالک کے ماہی گیروں کے لئے روایتی ماہی گیری کا مقام رکھتی ہے ، چین اور ویتنام نے 2000ء میں خلیج کی حدبندی کے معاہدے پر دستخط کئے تھے اور بعد میں آبی وسائل سے پر امن طورپر فائدہ اٹھانے کے لئے بھی معاہدہ کیا تھا ، دونوں ممالک کی طرف سے 2006 ء میں مشترکہ نگرانی کا سالانہ نظام شروع کیا گیا تھا اور بعد ازاں 2016ء میں اسے سال میں دو بار کر دیا گیا ، چینی بحری پولیس کے مطابق مشترکہ نگرانی کا یہ نظام ویتنامی بحری پولیس کے ساتھ قریبی تعلقات کے فروغ اور دونوں ممالک کے ماہی گیروں کے درمیان پر امن ماحول اور ہم آہنگی پیدا کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :