ترک، امریکہ عسکری تعاون کے لئے ہم تیار ہیں، وزیر دفاع جم میٹس

منگل 12 جون 2018 16:56

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 12 جون 2018ء)امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے کہا ہے کہ منبج میں ترک۔ امریکی عسکری تعاون کیلیے ہم تیار ہیں،ترک امریکی وفود منصوبے پر لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے کہا ہے کہ منبج میں ترک۔ امریکی عسکری تعاون کیلیے ہم تیار ہیں۔

(جاری ہے)

میٹس نے یہ بات محکمہ دفاع میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہی ۔ منبج کے بارے میں میٹس نے کہا کہ ترک۔امریکی وفود رواں ہفتے جرمن شہر اسٹوٹ گارٹ میں ملاقات کرتے ہوئے اس منصوبے پر لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم فوجی تعاون کے لیے تیار ہیں جس میں اولین ترجیح سرحد ے دونوں جانب گشت میں اضافہ کرنا اور بعد ازاں منبج میں مشترکہ کاروائی کرنا شامل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :