مسلم لیگ ن پنجاب کے اہم ترین سیاسی شہر سے بیک آوٹ کر گئی

مسلم لیگ ن کو جھنگ سے کوئی امیدوار نہ مل سکا،مسلم لیگ ن نے جھنگ سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

منگل 12 جون 2018 21:46

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 12 جون 2018ء):مسلم لیگ ن پنجاب کے اہم ترین سیاسی شہر سے بیک آوٹ کر گئی۔ مسلم لیگ ن کو جھنگ سے کوئی امیدوار نہ مل سکا،مسلم لیگ ن نے جھنگ سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اس وقت اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہی ہے۔ایک جانب کرپشن کے الزامات اور دوسی جانب اندرونی خلفشار نے حکمران جماعت کو کمزور سے کمزور ترین کر دیا۔

ختم نبوت کے معاملے کے ساتھ چھڑ چھاڑ اور اس طرح کے دیگر معاملات نے مسلم لیگ ن کی عوامی ساکھ کو بھی بے حد متاثر کیا ہے۔جس کے باعث لوگوں نے اگلے الیکشن میں حکمران جماعت کوووٹ دینے سے بھی انکار کرنے کا اظہار شروع کر دیا۔اب مسلم لیگ ن ایک مرتبہ دوبارہ انتخابی مرحلے میں داخل ہونے جارہی ہے۔

(جاری ہے)

جہاں اسے ایک بار پھر عوام کا سامنا کرنا پڑے گا تاہم اس سے پہلے بھی مسلم لیگ ن کو ایک اہم محاذ درکار ہے اور وہ محاذ ہے الیکشن کے لیے موزوں اور تگڑے امیدواروں کو میدان میں اتارنا۔

اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کو سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بڑی تعداد میں الیکٹیبلز کے چلے جانے سے مسلم لیگ ن کو اچھے امیدواروں کی تلاش میں سخت پریشانی کا سامنا پڑ رہا ہے۔ایسی صورتحال کا سامنا اسے پنجاب کے اہم سیاسی شہر جھنگ سے کرنا پڑ رہا ہے جہاں سے نہ مسلم لیگ ن کو کوئی موزو امیدوار مل رہا ہے اور نہ ہی کسی امیدوار نے جھنگ سے الیکشن لڑنے کے لیے درخواست دی ہے ۔جس کے باعث مسلم لیگ ن جھنگ سے الیکشن لڑنے سے بیک آوٹ کر گئی ہے اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن جھنگ سے کوئی بھی انتخابی امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔