بنجمن نیتن یاہو ’بد بودار‘ کذاب اور نہتے فلسطینیوں کا ’قاتل‘ ہے ، ری یونگ

اسرائیلی وزیراعظم امریکہ اور شمالی کوریاکے درمیان بہتری کی طرف گامزن تعلقات میں رخنہ ڈالنے کی سازش کررہے ہیں، شمالی کورین وزیر خارجہ

منگل 12 جون 2018 16:16

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 12 جون 2018ء) شمالی کوریا نے صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو’بد بودار‘ کذاب اور نہتے فلسطینیوں کا ’قاتل‘ ہے اور وہ امریکا اور شمالی کوریاکے درمیان بہتری کی طرف گامزن تعلقات میں رخنہ ڈالنے کی سازش کررہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے وزیرخارجہ ری یونگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیتن یاہو سنگاپور میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرپ اور شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اون کے درمیان ہونیوالی ملاقات کوناکام بنانے کی سازشیں کرہے ہیں۔ نیتن یاھو ہم سے نفرت کرتا ہے اور وہ امریکہ کیساتھ ہمارے بہتر ہوتے تعلقات کو خراب کرنا چاہتا ہے۔ری یونگ نے مزید کہا کہ نیتن یاہو جنگ پراکساتا اور بے گناہ لوگوں کے قتل کا مجرم ہے۔

متعلقہ عنوان :