نیب نے 70ایکڑ زصنعتی زمین غیر قانونی طریقے سے رہائشی اور کمرشل کر کے سرکاری خزانے کو کروڑو ں روپے کا نقصان پہنچانے کے ریفرنس میں مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا

منگل 12 جون 2018 21:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 12 جون 2018ء)قومی احتساب بیورو نے 70ایکڑ زصنعتی زمین غیر قانونی طریقے سے رہائشی اور کمرشل کر کے سرکاری خزانے کو کروڑو ں روپے کا نقصان پہنچانے کے ریفرنس میں مفرور ملزم سابق سیکریٹری لینڈ یو ٹیلائزینشن غلام مصطفی پھنل کو گرفتار کرلیا ملزم کی درخواست ضمانت سپریم کورٹ آف پاکستان نے منگل کو مسترد کردی تھی جس کے بعد ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی اس سے قبل ملزم کی درخواست ضمانت عدالت عالیہ سندھ نے 31مئی 2018کو منسوخ کردی تھی جس کے بعد ملزم عدالت عالیہ سندھ سے فرار ہوگیا تھا جبکہ ریفرنس میں ملوث 2سگے بھائی ملزمان ابو بکر داؤد اور عبد العزیر داؤد کو نیب حکام نے ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا تھا ملزمان کے خلاف نیب حکام نے دیہہ بھی ہائی کورنگی کی صنعتی زمین رہائشی کرنے کے الزام میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے ۔

#