چین کے نئے ملٹی وار ہیڈ آئی سی بی ایم کا شمار دنیا کے انتہائی جدید میزائلوں میں ہوتا ہے ،فوجی ماہر

چین کے پاس اس وقت دو اہم آئی سی بی ایم ڈونگ فینگ۔5اور ڈونگ فینگ۔31ہیں،شائو یانگ لنگ

منگل 12 جون 2018 14:49

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 12 جون 2018ء)چین کا نیا ملٹی وار ہیڈ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم)ڈونگ فینگ ۔41کا شمار دنیا کے انتہائی جدید میزائلوں میں ہوتا ہے یہ بات فوجی ماہر شائو یانگ لنگ نے جریدہ پیپلز ڈیلی آن لائن کو بتائی ہے انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی تصویر میں اس میزائل کو دکھایا گیا ہے ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ محکمہ دفاع کے اہلکاروں نے انکشاف کیا کہ چین نے 27مئی کو ڈونگ فینگ۔

41بین البراعظمی راکٹ میزائل داغا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈونگ فینگ۔41 میزائل نے متعدد ایٹم بمب داغے اور مغربی چین کے علاقے میں اہداف کو نشانہ بنایا شائو نے کہا کہ اگر یہ رپورٹ درست ہے تو پھر ڈونگ فینگ۔41 اب لڑائی کے لیے تیار ہے چین کے پاس اس وقت دو اہم آئی سی بی ایم ڈونگ فینگ۔5اور ڈونگ فینگ۔31ہیں ۔نیا آئی سی بی ایم ڈونگ فینگ۔41 میں دو متزکرہ میزائلوں کی صلاحیتوں کا حامل ہے ،شائو نے کہا کہ آزادانہ طور پر نشانہ بنانے والے متعدد وار ہیڈ ز تباہی پھیلا سکتے ہیں اور میزائلوں کے داغنے کی صلاحیت میں اضافہ کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ وہ بیک وقت کہیں اہداف پر حملہ کر سکتے ہیں ۔