مسلم لیگ ن کے امیدورا کی بڑے انتخابات میں بڑی جعلسازی پکڑی گئی

امیدوار شیخ طارق رشید صاحب نے اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جو حلف نامہ دیا ہے اس میں موصوف نے خود کو میٹرک فیل ظاہر کیا ہے جبکہ 2008 کے انتخابات میں شیک طارق رشید نے اپنی تعلیمی قابلیت بی اے ظاہر کی تھی

منگل 12 جون 2018 23:32

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 12 جون 2018ء)مسلم لیگ ن کے امیدورا کی بڑے انتخابات میں بڑی جعلسازی پکڑی گئی۔ امیدوار شیخ طارق رشید صاحب نے اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جو حلف نامہ دیا ہے اس میں موصوف نے خود کو میٹرک فیل ظاہر کیا ہے جبکہ 2008 کے انتخابات میں شیک طارق رشید نے اپنی تعلیمی قابلیت بی اے ظاہر کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سال 2018 پاکستان کی پارلیمانی سیاست میں ایک اہم اور تاریخی سال ہے۔تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 جمہوری حکومتیں اپنے اپنے آئینی ادوار مکمل کر کے رخصت ہو چکی ہے۔2018 انتخابات کا سال ہے۔ایک جانب ملکی اداروں نے انتخابات کی تیاری شروع کر رکھی ہے تو دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی جمع کروانےکا سلسلہ بھی کل مکمل ہو چکا ہے جس کے بعد کاغذوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

اس موقع پر بڑی بڑی وکٹیں اڑنے کی امید ہے اس حوالے سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بہت سے بڑے بڑے سیاسی نام اس مرحلے پر مشکل میں پڑ سکتے ہیں اور انکے کاغذات نامزدگی مسترد ہو سکتے ہیں۔اسی ضمن میں ریٹرننگ افسران عمران خان اور چوہدری نثار کو بھی طلب کر چکے ہیں۔کاغذات نامزدگی کے اس جانچ پڑتال کے اہم موقع پر بڑی بڑی قلابازیاں بھی سامنے آرہی ہیں۔

این اے 155سے مسلم لیگ ن کے امیدوار نے جعلسازی کی تمام حدیں پار کردیں۔ن لیگی رہنما کی تعلیمی قابلیت کو ریورس گئیر لگ گیا۔موصوف نے 2008 کے انتخابات میں اپنی قابلیت بی اے ظاہر کی تھی
لیکن اب موصوف نے جو کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ان کے ساتھ جمع ہونے والے بیان حلفی میں خود کو انڈر میٹرک یا میٹرک فیل لکھا ہے۔
یہ محترم این 155 سے مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔