شمالی کوریا فی الحال پابندیوں کی پاسداری کرے گا

امن اور خوشحالی کیلئے خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنا ہوگا،ٹرمپ شمالی کوریا ئی ایٹمی ٹیسٹنگ سائٹ تباہ کی جارہی ہے، کم جونگ ان

منگل 12 جون 2018 16:56

سنگاپور سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 12 جون 2018ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امن اور خوشحالی کیلئے خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنا ہوگا۔شمالی کوریا ئی ایٹمی ٹیسٹنگ سائٹ تباہ کی جارہی ہے ،فی الحال شمالی کوریا پر پابندیاں جاری رہیں گی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان سے تاریخی ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ہمارے درمیان خصوصی تعلقات قائم ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے صدر نے ثابت کیا کہ مثبت تبدیلیاں لا ئی جا سکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی مستقبل کی ترجمانی نہیں کرتا ہے اور ہم نئی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ دنیا بہت جلد نئی تبدیلی دیکھے گی۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے کہا کہ جنگ ہر کوئی کرسکتا ہے لیکن امن بہادر لوگ ہی لاسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی کوریا کے سربراہ چاہتے ہیں کہ دنیا کے ساتھ ان کا تعلق قائم ہو۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ دورہ سنگاپور بہت اہم اورخوشگواررہا،آج کے اہم دن کو تاریخی بنانے پر چین کے شکر گزار ہیں ،امریکی صدر نے کہا کہ سربراہ ملاقات کی میزبانی پرسنگاپور کا مشکورہوں، سربراہ ملاقات کے بعددنیاسے مخاطب ہونااعزازہے،ان کا کہناتھا کہ کوریائی تنازع جلد ختم ہوگا، شمالی کوریا کے سربراہ نے بتایا کہ ایٹمی ٹیسٹنگ سائٹ تباہ کی جارہی ہے ،فی الحال شمالی کوریا پر پابندیاں جاری رہیں گی ۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ ہر کوئی کرسکتاہے لیکن امن بہادرلوگ ہی لاتے ہیں ،شمالی کوریاکے سربراہ چاہتے ہیں دنیاکیساتھ نسبت قائم ہو،روشن مستقبل کیلئے کم جونگ ان کے دلیرانہ قدم پر شکرگزار ہوں ،آج کا دن دنیا کی تاریخ میں انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریامیں ابھی ہمارے 32ہزار فوجی موجود ہیں ،بیشک حریف بھی دوست بن سکتے ہیں ،ہم نئی تاریخ کا آغاز اور اپنی اقوام کیلئے نیاچیپٹر شروع کرنے کوتیار ہیں ۔

ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریاکے جوہری ہتھیار ختم کرنے پراتفاق ہوا ہے،کم جونگ ان بہت قابل، باصلاحیت شخص ہیں، جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ مکمل اور قابل تصدیق ہوگا،کم جونگ ان نے جزیرہ نما کوریاکو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کاعزم ظاہرکیا،کم جونگ ان ایک اہم میزائل تجربہ گاہ تباہ کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں ۔