شہباز شریف کے سوالات کا تحریک انصاف کی جانب سے جواب

دونوں بھائی ذہنی طور پر مفلوج اور شدید عقلی بحران کا شکار ہیں، حکومت اور کرپشن یہ کرتے ہیں اور سوال حزب اختلاف اور عدالت سے پوچھتے ہیں،فواد چوہدری

منگل 12 جون 2018 22:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 12 جون 2018ء)شہباز شریف کے سوالات کا تحریک انصاف کی جانب سے جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دونوں بھائی ذہنی طور پر مفلوج اور شدید عقلی بحران کا شکار ہیں، حکومت اور کرپشن یہ کرتے ہیں اور سوال حزب اختلاف اور عدالت سے پوچھتے ہیں، پانچ سال پہلے جب تحریک انصاف نے پختونخوا میں حکومت سنبھالی تو صوبہ جنگ زدہ تھا، فواد چوہدری نے کہا کہ کرپشن اور بدانتظامی نے پختونخوا کو مکمل بدحال کررکھا تھا، تحریک انصاف بہرحال چھوٹے میاں کے بھونڈے سوالات کا سنجیدگی سے جواب دیتی ہے، پختونخوا میں تعلیم پر کی گئی سرمایہ کاری کے اثرات انشااللہ نسلوں برقرار رہیں گے، پختونخوا حکومت نے پانچ برس میں درجن بھر نئی جامعات اور ہسپتال بنائے، فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے خاتمے کا اپنا وعدہ نبھایا، عمران خان نے کرپشن کے الزامات پر وزیر بھی نکالے اور درجنوں کی تعداد میں اپنے اراکین اسمبلی بھی، فواد چوہدری نے کہا کہ پختونخوا ہی میں کرپشن میں ملوث وزیر اور سرکاری عمال کا باضابطہ احتساب کیا گیا، فواد چوہدری نے کہاکہ پختونخوا حکومت نے ہزاروں پڑھے لکھے نوجوانوں کو مکمل شفافیت سے قابلیت کی بنیاد پر روزگار دیا،جس پشاور شہر کی یاد شہباز شریف کو ستا رہی ہے پختونخوا حکومت نے اس میں "باب پشاور" "آزادی فلائی اوور" سے پچاس فیصد سے زائد کم لاگت میں تعمیر کیا، مجموعی طور پر تحریک انصاف نے جنگ زدہ صوبے کو گورننس اور انسانی ترقی میں سب سے آگے لاکھڑا کیا ہے، فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف میں شرم و حیا کی کوئی رمق باقی ہے تو زیادہ سوالات کا جواب نہ دیں خود اپنا نام ہی تجویز کردیں، چھ ماہ، ایک سال، دو سال میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ تو درکنار، آج پانچ سال بعد بھی ملک میں اندھیروں کا راج ہے، فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف خود کہا کرتے کہ اگر بجلی کا بحران ختم نہ کیا تو نام بدل دیں۔