چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی ہے، فیصلہ اب انہوں نے خود کرنا ہے،نوازشریف پاکستان کے اداروں پر حملے کر رہے ہیں ، لندن فلیٹس 1993سے نوازشریف کی ملکیت ہیں ، نوازشریف نے ابھی تک لندن فلیٹس کی منی ٹریل نہیں دی ، چوری کے پیسوں سے لندن فلیٹس خریدے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کارکنوں سے گفتگو

منگل 12 جون 2018 22:45

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 12 جون 2018ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی ہے اب فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے،نوازشریف پاکستان کے اداروں پر حملے کر رہے ہیں ، لندن فلیٹس 1993سے نوازشریف کی ملکیت ہیں ، نوازشریف نے ابھی تک لندن فلیٹس کی منی ٹریل نہیں دی ،انہوں نے چوری کے پیسوں سے لندن فلیٹس خریدے ۔

(جاری ہے)

منگل کو کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی ہے اب فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے ،چوہدری نثار نے الیکشن کیسے لڑنا ہے یہ ان کی مرضی ہے ،نوازشریف پاکستان کے اداروں پر حملے کر رہے ہیں ، لندن فلیٹس 1993سے نوازشریف کی ملکیت ہیں ، نوازشریف نے ابھی تک لندن فلیٹس کی منی ٹریل نہیں دی ،انہوں نے چوری کے پیسوں سے لندن فلیٹس خریدے ۔