ووٹنگ سے پہلے ہی تحریک انصاف کیلئے این اے 247 میں خطرے کی گھنٹی بج گئی

این اے 247 کے ووٹرز کی جانب سے عارف علوی کی تصاویر پر سیاہی مل دی گئی ہے، وال چاکنگ بھی کی گئی

منگل 12 جون 2018 21:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 12 جون 2018ء) ووٹنگ سے پہلے ہی تحریک انصاف کے لئے این اے 247 میں خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 کے ووٹرز کی جانب سے عارف علوی کی تصاویر پر سیاہی مل دی گئی ہے جبکہ عارف علوی کے حلقہ انتخاب میں ان کے خلاف وال چاکنگ بھی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 سے تحریک انصاف سندھ کے صدرڈاکٹرعارف علوی کے خلاف ان کے انتخابی حلقہ کی دیواروں پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گو علوی گو کی چاکنگ کردی ہے جبکہ بعض مقامات پرانتخابی کمپئین کے سلسلہ میں لگائے گئے ان کی تصاویروالے بینراوراشتہاری بورڈ پرسیاہی مل دی گئی ہے ،عارف علوی کے خلاف ڈیفنس کلفٹن میں وال چاکنگ کے ذریعہ لکھے گئے نعروں میں کہا گیا ہے کہ الیکشن جیت کر عارف علوی نے حلقے کی عوام کو بھلا دیا ہے وال چاکنگ عوامی ردعمل ہے ، قیادت کو کئی بار شکایت کی لیکن کچھ نہیں ہوا،اب عارف علوی کے خلاف حلقہ کے عوام اورپارٹی کارکنان مہم چلائیں گے۔