لندن،مجھے بتایا گیا کہ والد کو رات کو سونے کے لئے بستر نہیں دیا گیا،حسین نواز

ہفتہ 14 جولائی 2018 23:55

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 14 جولائی 2018ء) نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ ملک میں عوامی نمائندوں کی عزت کا دستور نہیں والد کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی گئیںجو تشدد ہے ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں حسین نواز نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ والد کو رات کو سونے کے لئے بستر نہیں دیا گیا میرے والد کے لئے غسل خانہ انتہائی غلیظ تھا جس کی عرصہ دراز سے صفائی نہیں ہوئی تھی عوامی نمائندوں کی عزت کا کوئی دستور نہیں یہ بنیادی حقوق ہیںجن کا روکنا تشدد ہے۔