مستونگ دھماکے میں ایک ہی خاندان کی5 افراد جاں بحق

ہفتہ 14 جولائی 2018 19:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 14 جولائی 2018ء)مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں خودکش حملے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے جنازے اٹھتے وقت گہرام مچ گیا گزشتہ روز دینگڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار نوابزادہ میر سراج رئیسانی کے انتخابی مہم کے سلسلے میں ہونیوالے جلسے میں خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 130 افراد شہید جبکہ150 سے زائد افراد زخمی ہوئے اس واقعہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شہید ہو گئے اور جنازے اٹھتے وقت گھر اور علاقے میں گہرام مچ گیا۔